تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:53

فیفا ورلڈ کپ:پہلا سیمی فائنل ،برازیل اور جرمنی کل مدمقابل ہونگے

جیو نیوز - برازیلیا.....ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل اور جرمنی کل مدمقابل ہونگے، برازیلین ٹیم کو کپتان تھیاگو سلوا اور اسٹار اسٹرائیکر نیمار کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل برازیلین ٹیم نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔ٹریننگ میں انجری کا شکار اسٹرائیکر نیمار تو موجود نہیں تھے، لیکن باقی کھلاڑیوں نے کوچ کی زیر نگرانی پریکٹس کی۔کوارٹر فائنل میں میزبان ٹیم نے 31 فائول کئے، ٹورنامنٹ کے دوسرے یلو کارڈ کی وجہ سے کپتان تھیاگو سلوا سیمی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔امکان ہے کہ سیمی فائنل میں مڈ فیلڈر ویلین ،نیمار کی جگہ فائنل الیون کا حصہ ہونگے۔ادھر جرمن ٹیم نے کوارٹر فائنل جیت کر ریکارڈ 13ویں مرتبہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ٹیم کے پاس اسٹار کھلاڑیوں کی بھرمار ہے۔ مڈفیلڈر شوئن اسٹائیگر کا کہنا ہے کہ میزبان برازیل کے خلاف سیمی فائنل کھیلنا اعزاز ہے، لیکن میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔پہلا سیمی فائنل کل بیلو ہوریزونٹ میں رات ایک بجے کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.