7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:23
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر 6ماہ کی پابندی لگادی
جیو نیوز - ڈھاکا......بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر خراب رویے کے باعث پابندی عائد کر دی۔ سربراہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ناظم الحسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن پر ان کے خراب رویے کی وجہ سے 6 ماہ کی پابندی عائد کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ کی تاریخ میںکبھی کسی کھلاڑی نے اتنا جارحانہ رویہ اختیار نہیں کیا اور شکیب کا برا رویہ دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کر رہا تھا اس وجہ سے ان پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔