8 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:34
عدالت نے پی او اے کے صدر عارف حسن کو کام کرنے سے روک دیا
جیو نیوز - لاہور.....لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کو کام کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عارف حسن کی تقرری الیکشن ہارنے کے باوجود کی گئی جو غیر قانونی ہے۔ عدالت نے عارف حسن کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے پندرہ جولائی کو ریکارڈ طلب کر لیا۔