تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:24

پی سی بی کے عبوری سیٹ اپ کا اعلان آج کیا جائے گا،اٹارنی جنرل

جیو نیوز - اسلام آباد......اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کوبتایاہے کہ پی سی بی کے انتخابات کےلیے عبوری سیٹ اپ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ حکومت آج ہی نئے آئین کانوٹی فکیشن بھی جاری کررہی ہے ۔چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا ٹاسک پورا کردیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیئرمین پی سی بی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیئرمین نجم سیٹھی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالت پہلے بھی ذکا اشرف کو ہٹانے کے بارے میں دستاویزات مانگ چکی ہے،پی سی بی کوکب تک ایڈہاک ازم پر چلاتے رہیں گے، اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو کل تک کا وقت دیا جائے، پی سی بی کے آئین کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا،جس کے بعد انتخابات کا اعلان بھی آج ہی ہوگا، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں انتخابات عبوری سیٹ اپ کی زیر نگرانی کرائے جائیں گے ، عدالت نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی، سماعت کے بعد میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ انھیں جو ٹاسک دیا گیا تھا وہ پورا ہوگیا،کرکٹ بورڈ کا نیاآئین نافذ ہونے کے بعد چیئرمین کی تقرری اور برطرفی کا طریقہ کار واضح ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.