تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:44

کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد.....قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ جس میں چار سال کے ٹیکس کے معاملات زیر غور آئے اور کھلاڑیوں نے 10 فی صد کے حساب سے چار سال کا ٹیکس ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹرز پر 10 فی صد ٹیکس کی شرح درست ہے اور وہ اس حساب سے 4 سال کا ٹیکس دینے پر تیار ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ کرکٹرز 5 سے 6 سال ہی پروفیشنل کرکٹ کھیلتا ہے اور کرکٹرز کی خدمات ڈاکٹر اور آرکٹیکٹ سے مختلف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ گزشتہ 4 سال کے ٹیکس معاملات طے کرائیں اور گزشتہ چار سال کا ٹیکس 10 فی صد کے حساب سے لیا جائے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کرکٹرز کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے اور کھلاڑیوں کے مسائل حل ہوئے تو وہ احسن طریقے سے ذمے داری ادا کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.