12 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:45
آئی سی سی نے سری لنکن آف اسپنر سنانائکے پر پابندی لگادی
جیو نیوز - دبئی ......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن آف اسپنر سنانائکے پر پابندی لگادی ہے۔سنانائکے کا بولنگ ایکشن 31مئی کو سری لنکا اور انگلینڈ 4ون ڈے کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔آئی سی سی نے جائزہ لینے کے بعد ان پر پابندی عائد کی ہے، بولنگ کے وقت ان کے بازو میں 15ڈگری سے زیادہ کا خم آتا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کرنے والے سچیترا سینانائکے 37ون ڈیز میں 40وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔