تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 0:15

سوفٹ وئیر کورٹانا جس ٹیم کو فیورٹ کہتا ہے جیت اسی کی ہوتی ہے

جیو نیوز - ریوڈی جنیرو......ٹیکنالوجی نے پیش گوئی کرنے میں آکٹوپس اور کچھوے کی چُھٹی کردی۔ مائیکروسوفٹ کا سوفٹ ویر کورٹانا جس ٹیم کو فیورٹ کہتا ہے جیت اسی کی ہوتی ہے۔ فائنل میں کورٹانا نے جرمنی کی جیت کی پیش گوئی کردی۔ ورلڈ کپ فٹبال پر کبھی کسی کچھوے نے پیش گوئی کی تو کبھی کسی آکٹوپس نے لیکن میں سو فیصد پیش گوئی کس نے کی؟ فٹبال ورلڈ کپ میں پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے لئے کئی نجومیوں نے مختلف ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا، برازیلین ٹرٹل کی بھی ایک سے زائد پیش گوئیاں صحیح ثابت ہوئیں لیکن مائیکروسافٹ نے نے ایسا سافٹ ویئر بنایا جس کی اب تک سو فیصد پیشگوئیاں درست ہوئیں، اسی سافٹ ویئر نے جن 14میچز کے ونرز کی طرف اشارہ دیا وہ صحیح ثابت ہوئے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کو سات ایک کے مارجن سے ہرایا لیکن تیسری پوزیشن کے میچ کے لئے کورٹانا نے برازیل ہی کو فیورٹ قراردیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ میگا ایونٹ فائنل کے لئے بھی کورٹانا نے جرمنی کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.