تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:31

2022 فٹ بال ورلڈکپ:قطر10 اسٹیڈیم تعمیر کرے گا

جیو نیوز - دوحا.....2014 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا اختتام ہونے والا ہے، ایسے میں قطر نے 2022 کے عالمی کپ کی تیاریاں شروع کردیں۔ اگلے فٹ بال ورلڈکپ ایونٹ میں ابھی پورے چار سال کا عرصہ باقی ہے لیکن قطر نے عالمی مقابلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جی ہاں سال 2022کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا تاج قطر کے سر پر سجایا گیا ہے جس کے لیے دس دلکش ڈیزائن کے حامل بڑے اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کا اگلا مقابلہ دو ہزار اٹھارہ میں روس میں منعقد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.