13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:31
جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل تین گھنٹے بعد شروع ہوگا
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو........فٹبال کےعالمی چیمپین کافیصلہ آج رات ہوگا۔ارجنٹینااورجرمنی فائنل میں آمنےسامنے ہیں۔واضح رہے کہ جرمنی3باراورارجنٹینا2باراعزازحاصل کرچکےہیں۔ارجنٹیناکےچار اہم کھلاڑی جرمنی کےلیےخطرہ ہیں۔جن میں عالمی شہرت یافتہ اور مہنگے ترین کھلاڑی میسی،ڈی ماریہ،میسکرانواورہیگوائن ارجنٹیناکی تقدیربدل سکتےہیں۔ستاروں سےسجی جرمن ٹیم بھی حریف کوپاش پاش کرنےکیلیےتیار ہے۔جرمن ٹیم میںمولر،اوزل،کلوزےاورلام ارجنٹیناکےڈیفنس کاامتحان لیں گے۔جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان فٹبال کا فائنل تین گھنٹے کے بعد شروع ہوگا۔جرمنی میں سپر اسٹارز کی کہکشاں ہے تو ارجنٹینا کو میسی پر بھروسہ ہے۔