تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:22

فیفا ورلڈ کپ: گولڈن بوٹ کولمبیا کے ہیمیز روڈریگز کے نام

جیو نیوز - سائو پالو......فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل تو جرمن ٹیم نے جیت لیا لیکن گولڈن بوٹ کے حقدار چھ گول کرنے والے کولمبیا کے ہیمیز روڈریگز ٹھہرے۔ میگا ایونٹ کا فائنل جرمنی اور ارجنٹینا نے کھیلا لیکن گولڈ ن بوٹ ایوارڈ ایک ایسا کھلاڑی لے گیا جس کی ٹیم نہ تو سیمی فائنل کھیلی اور نہ ہی فائنل۔ کولمبیا کے ہیمیز روڈریگز ورلڈ کپ سے رخصت ہوتے ہوتے اتنے گول کرگیا جو اس کو اس اعزاز کا حقدار بنا گئے۔ پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والے روڈریگز نے چھ گول اسکور کیے۔ ارجنٹینا کے میسی اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی تو نہیں لے سکے مگر بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے انفرادی اعزاز حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہے۔ جرمنی کے گول کیپر نیوئر نے اس ایونٹ میں چٹان کی طرح اپنے گول پر کھڑے رہے، جس کا صلہ اُنہیں بہترین گول کیپر کے ایوارڈ کی صورت میں مل گیا۔ فرانس کے پوگبا کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.