14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:32
جرمن چانسلر نے روس اور برازیل کی صدر کے ساتھ میچ دیکھا
جیو نیوز - سائو پالو...... فیفا ورلڈکپ فائنل دیکھنے کے لیے گرائونڈ میں موجود 75 ہزار سے زائد تماشائیوں کے درمیا ن کچھ سربراہان مملکت بھی موجود تھے۔ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میچ میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گرائونڈ میں موجود تھیں، ان کے ہمراہ روسی صدر ولادمیر پوٹن اور میزبان ملک برازیل کی صدر ڈیلما روزیف بھی موجود تھیں۔ انھوں نے میچ دیکھا اور ٹیم کی حو صلہ افزائی بھی کی۔