15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:12
جرمن فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ وطن پہنچ گئی
جیو نیوز - برلن........جرمنی کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئی۔ عالمی چیمپئنز کا استقبال کرنے کے لئے ائیرپورٹ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مداح موجود تھے۔جرمنی کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ ٹائٹل کے ساتھ وطن پہنچ گئی۔دارالحکومت برلن میں فاتح ٹیم کے استقبال کے لئے لاکھوں مداح سڑکوں پر موجود تھے۔جرمنی نے فائنل میں ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دی ۔میچ کا فیصلہ کن گول ماریو گوٹزے نے اضافی وقت میں اسکور کیا،جرمن ٹیم چوتھی بار میگا ایونٹ جیتی ہے۔وہ اس سے قبل 1954،1974 اور 1990 میں بھی ٹائٹل جیت چکی ہے، اسی لئے جس بس میں چیمپئن ٹیم کو بٹھایا گیا اس میں تمام سال درج تھے۔جرمن ٹیم جنوبی امیریکا میں ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی یورپی ٹیم بھی ہے۔