15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:32
ملتان:خاتون کرکٹرحلیمہ کی خودکشی ،ساتھی کھلاڑیوں نے فون بند کردیے
جیو نیوز - ملتان.......گزشتہ سال حلیمہ رفیق سمیت بعض خواتین کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ کلب کے چیئرمین اور کوچ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکوائری کرائی اور الزامات ثابت نہ ہونے پر خواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگادی تھی۔ دوسری جانب ملتان کرکٹ کلب کے چیئرمین مولوی سلطان عالم نے کھلاڑیوں پر ہتک عزت کا دعوی کرتے ہوئے انہیں 20کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ خودکشی کرنے والی کرکٹر حلیمہ رفیق کے ورثاء کے مطابق نوٹس ملنے کے بعد حلیمہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ حلیمہ کی خودکشی کے بعد جنسی ہراساں کیس کی دوسری خواتین کھلاڑی منظر عام سے غائب ہو گئی ہیں جبکہ مولوی سلطان عالم سے بھی رابطہ نہیں ہورہا۔