16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:52
دورہ سری لنکا:ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کل رپورٹ کرینگے
جیو نیوز - لاہور.....دورہ سری لنکا کی تیاری کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔ سعید اجمل اور جنید خان چند روز کی تاخیر سے کیمپ میں شامل ہوں گے ۔قومی کرکٹرز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز جمعہ سے کریں گے ۔ ٹریننگ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کو کل لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنا ہے ۔ کیمپ کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکاہے ۔ 18 سے 21 جولائی تک کیمپ میں دو سیشن میں ٹریننگ ہو گی جبکہ ایک دن آرام کے بعد تین روزہ پریکٹس میچ 23 سے 25 جولائی تک کھیلا جا ئے گا ۔ کیمپ کا اختتام 26 جولائی کو ہو گا ۔ آف اسپنر سعید اجمل وورسٹر شائر جبکہ فاسٹ باولر جنید خان لنکا شائر کی جانب سے ان دنوں کائونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ دونوں کھلاڑی تین سے چار روز کی تاخیر سے کیمپ میں شامل ہوں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے بورڈ کو مطلع کر دیا ہے ۔