تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:54

ٹورڈی فرانس:ٹونی گیلوپن نے گیارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

جیو نیوز - پیرس.....فرانس کے ٹونی گیلوپن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا، ونچینزو نیبالی اب بھی یلو جرسی پر قابض ہیں۔ریس کے 11ویں مرحلے میں شرکا کو 187 عشاریہ 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔مقامی رائیڈر ٹونی گیلوپن نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 25 منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کیا۔اٹلی کے ونچینزو بیبالی مجموعی برتری کے ساتھ اپ بھی یلو جرسی پر قابض ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.