تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:54

پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 153 رنز سے ہرادیا

جیو نیوز - گال .....ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقا نے ٹیسٹ میچ میں بھی سری لنکا کو 153رنز سے شکست دیکر دو میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، ڈیل اسٹین نے 9وکٹیں حاصل کیں۔گال میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پانچویں روز سری لنکا نے 370رنز کے تعاقب میں 110رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، تو 104رنز کی شراکت قائم کرنے والے کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا پہلے سیشن میں ہی پولین لوٹ گئے کمار سنگاکارا 73رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے کوشل سلوا نے 38رنز بنائے دونوں کے آئوٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹسمین فاسٹ بولر ڈیل اسٹیں اور مورنی مورکل کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کرسکے اور پوری ٹیم 216کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی ، ڈیل اسٹیں اور مورنی مورکل نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں فاسٹ بولر نے میچ میں 16وکٹیں حاصل کیں ڈیل اسٹیں نے 9اور مورنی مورکل نے 7کھلاڑویں کو آئوٹ کیا ، دوسرا ٹیسٹ 24جولائی سے کولمبومیں شرو ع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.