تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:14

جشن آزادی ٹورنامنٹ کیلئے صوبائی ٹیموں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کریگی

جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کی امداد ی میچز کا حصہ بننے پر فخر ہے، پی سی بی میچز پر70 لاکھ روپے کے اخراجات کر رہا ہے ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے نجم سیٹھی نے کہا کہ حکومت پنجاب آئی ڈی پیز کے لئے چار امدادی میچز کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان میچز پر پی سی بی کے 70 لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں اور ہمیں خوشی ہےکہ ہم بھی امدادی میچز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جشن آزادی کے سلسلے میں کر کٹ میچز کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ پی سی بی نے چاروں صوبوں کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی ٹی20 میچز کا انعقاد کر رہا ہے ، ٹیموں کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی جبکہ کوئٹہ ، کراچی ، پشاور اور راولپنڈی میں ایک ایک جبکہ لاہور میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.