تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 20:24

سعید اجمل اور جنید خان نے تربیتی کرکٹ کیمپ جوائن کر لیا

جیو نیوز - لاہور......آف ا سپنر سعید اجمل اور فاسٹ بولر جنید خان نے دورہ سری لنکا کی تیاری کے لیئے لگایا جانے والا تربیتی کیمپ جوائن کر لیا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ سہ پہر کے سیشن میں کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ پریکٹس کے بعد نیٹ پربولنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں ، کیمپ کے پہلے روز یونس خان اور عمر اکمل آئی ڈی پیز کے امداد ی میچ کی وجہ سے شامل نہیں تھے ، ان دونوں نے گزشتہ رات کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے جبکہ سعید اجمل اور جنید خان نے بھی انگلینڈ سے واپسی کے بعد کیمپ جوائن کر لیا ہے ، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق 23 سے 25 جولائی تک کھیلا جانے والا ٹارگٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ کے بجائے اب قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہو گا۔کوچز ایل سی سی اے گراؤنڈ کی حالت سےمطمئن نہیں تھے اس لیئے میچ کو قذافی اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.