20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 20:44
فارمولا ون ریس جرمن ڈرائیورنکو روز برگ نے جیت لی
جیو نیوز - فرینکفرٹ......جرمن ڈرائیورنکو روز برگ نے اپنے ملک میں ہونے والی فارمولا ون ریس کسی دوسرے ملک کے ڈرائیور کو نہیں جیتنے دی، اس سیزن میں یہ اُن کی چوتھی فتح ہے۔ہیوکین ہم میں ہونے والی سال کی دسویں فارمولا ون میں نکو روزبرگ نے کامیابی سمیٹی، وہ سیزن میں چوتھی ریس جیتنے میںکامیاب ہوئے ہیں ، انہوں نے 67 لیپس پرمشتمل ریس ایک گھنٹے تنتیس منٹ اور بیالس سکینڈز میں ختم کی، ویلٹیری بوٹاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی، سیزن میں پانچ ریسز کے فاتح لیوئس ہملٹن تیسری پوزیشن پر رہے۔