تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:14

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت

جیو نیوز - لاہور ..... چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جاری ہے، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیئے کہ اگر عدالت چاہتی ہےکہ فلاں کورکھیں اورفلاں کو نکالیں تویہ غلط ہوگا۔ جس پرجسٹس ثاقب نثارنےریمارکس دیئےکہ عدالت ایسا نہیں چاہتی ،عدالت نے دیکھناہےکہ حکومت کی بدنیتی تو شامل نہیں ۔جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں2رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت کررہاہے،پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی ،وکیل وزارتِ بین الصوبائی رابطہ عاصمہ جہانگیر ،اٹارنی جنرل سلمان بٹ،جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم اورقانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی عدالت کے روبروپیش ہوئے ،جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو اس امرکاجائزہ لیناہےکہ کیاچیئرمین پی سی بی کی تقرری میں وزیراعظم نے اختیارات کابے دریغ استعمال تونہیں کیا۔؟عدالت کو دیکھناہےکہ پی سی بی چیئرمین کی تقرری کے پیچھے کیا عوامل ہیں؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.