تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:44

پی سی بی کے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،نجم سیٹھی کا سپریم کورٹ میں بیان

جیو نیوز - لاہور..... پی سی بی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےسپریم کورٹ کوآگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ پی سی بی کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،عدالت نے ریمارکس دیئےہیں کہ معلوم نہیں کیس کا فیصلہ کیا کرنا ہے؟اللہ کرے ہماری کرکٹ واپس آجائے۔ جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں2رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت کررہاہے۔ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی، وکیل وزارتِ بین الصوبائی رابطہ عاصمہ جہانگیر، اٹارنی جنرل سلمان بٹ، جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم اورقانونی مشیرپی سی بی تفضل رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو اس امرکاجائزہ لینا ہے کہ کیا چیئرمین پی سی بی کی تقرری میں وزیراعظم نے اختیارات کا بے دریغ استعمال تونہیں کیا؟ عدالت کو دیکھنا ہےکہ پی سی بی چیئرمین کی تقرری کے پیچھے کیا عوامل ہیں؟ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیرکاکہناتھا کہ اگر عدالت چاہتی ہے کہ فلاں کورکھیں اورفلاں کو نکالیں تویہ غلط ہوگا۔ اس پر جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ عدالت ایسا نہیں چاہتی، عدالت نے دیکھنا ہے کہ حکومت کی بدنیتی تو شامل نہیں۔ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے ریکارڈ پرلانا چاہتے ہیں کہ وہ آئندہ پی سی بی کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.