21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:24
ذکاءاشرف کی بطورچیئرمین پی سی بی بحالی کافیصلہ کالعدم قرار
جیو نیوز - لاہور.....سپریم کورٹ نے ذکاءاشرف کی بطورچیئرمین پی سی بی بحالی کافیصلہ کالعدم قراردےدیااورحکم دیاکہ ایک ہفتے کے اندر کرکٹ بورڈ کاقائم مقام چیئرمین اورچیف الیکشن کمشنر مقررکیاجائے۔جسٹس انورظہیرجمالی اورجسٹس ثاقب نثارپرمشتمل سپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےلاہور رجسٹری میں چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت کی۔عدالت نےمختصر حکم جاری کرتےہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اوربین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی اپیلیں منظورکرلیں اورذکاءاشرف کی بطورچیئرمین پی سی بی بحالی کااسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔عدالت نےحکم دیاکہ حکومت کےجاری کردہ10جولائی2014ءکے نئےآئین کےتحت ایک ہفتے کے اندر کرکٹ بورڈ کاقائم مقام چیئرمین اورچیف الیکشن کمشنر مقررکیا جائے،اس سے پہلےچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےعدالت کوآگاہ کیاکہ وہ آئندہ پی سی بی کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔