تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:25

کرکٹ ٹریننگ کیمپ، پلیئرزکل سے ٹارگٹ میچزکھیلیں گے

جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں آج آرام کا دن ہے، کھلاڑی کل سے ٹارگٹ میچز کھیلیں گے۔ دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔ تین روز دو دو سیشن میں ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کو آج آرام دیا گیا ہے۔ کرکٹرز کو تین روز پریکٹس میچ کے دوران مختلف اہداف دیئے جائیں گے اور وہ ان کے مطابق کھیلیں گے۔ تین روزٹریننگ کیمپ کے دوران فیلڈنگ کو زیادہ تر فوکس کیا گیا ہے ۔ ٹرینر کم فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کی موجودگی میں ہیڈ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی پریکٹس کراتے رہے ۔ کوچز کا کہنا ہے کہ یہ شعبہ قدر ے کمزور ہے، اس لئے اس پر توجہ دی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.