تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:15

کامن ویلتھ گیمز آج سے گلاسگو میں شروع ہوں گے

جیو نیوز - گلاسگو.....کامن ویلتھ گیمز آج سے گلاسگو میں شروع ہوں گے، ایونٹ میں 71 ممالک کے 5 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔کامن ویلتھ گیمز کا 20واں میلہ آج سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں لگے گا ، 71ممالک کے 5ہزارایتھلیٹس کے درمیان 261میڈلز کے حصول کی جنگ شروع ہو گی۔ پاکستان آٹھ کھیلوں میں حصہ لے رہا جس میں سوئمنگ،بیڈمنٹن، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک، باکسنگ، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج رات 12 بجے گلاسگو سے براہ راست نشر کی جائے گی، جسے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔تقریب میں دو ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، 17 دن جاری رہنے والے ایونٹ کا افتتاح ملکہ برطانیہ کریں گی، تقریب میں سیکورٹی کے لئے تقریبا دھائی ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.