تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:45

کامن ویلتھ گیمز کا افتتاح، گلاسگو میں رنگا رنگ تقریب

جیو نیوز - گلاسگو .....20ویں کامن ویلتھ گیمز میں کھیلوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔کل رات ملکہ برطانیہ نے گلاسگو میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنا پیغام پڑھ کر ایونٹ کا افتتاح کردیا۔گلاسگو کے سیلٹک اسٹیڈیم میں میں ہونے والی افتتاحی تقریب کو دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں نے ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔ملکہ برطانیہ کی آمد پر رائل ایئرفورس کے جہازوں نے انہیں سلامی دی ۔کوئین الیزبتھ نے اپنا پیغام پڑھ کر گیمز کا افتتاح کیا۔تقریب کا آغاز ہالی وڈ وار اداکار ایون میک گروکر کے ریکارڈ شدہ پیغام سے ہوا ۔افتتاحی تقریب میں پاکستان سمیت 71 ممالک کے 4,500 کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔پاکستان کے 62 رکنی دستے کی قیادت ریسلر اظہر حسین نے کی۔قومی کھلاڑی آٹھ کھیلوں میں حصہ لیں گے، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کی ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے گیارہ دن تک جاری رہیں گے، دہشت گردی سے بچاو کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب کے آخر میں آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.