25 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:35
فیصل آباد :آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے کھیلا گیا ٹی 20میچ برابر
جیو نیوز - فیصل آباد..... فیصل آباد کےاقبال اسٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے کھیلا گیا ٹی 20میچ برابر ہوگیا۔ اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اے اور فیصل آباد الیون آمنے سامنے تھی۔ پاکستان اے ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کےجواب میں فیصل آباد الیون نے 7وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیا اور اس طرح میچ ہار جیت کےبغیر برابری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں وفاقی مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی،صوبائی وزیرقانون رانا مشہود سمیت دیگر ارکان اسمبلی اور ہزاروں شائقین بھی موجود تھے۔ ٹی 20 میچ میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے ڈھائی کروڑ روپے جمع ہوئے۔