تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:5

کامن ویلتھ گیمز:آج پاکستانی کھلاڑی 4 ایونٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے

جیو نیوز - لندن......کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی ایتھلیٹس باکسنگ، لان بولنگ، شوٹنگ اور سوئمنگ کے ایونٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔میگا ایونٹ میں آج بھی پاکستانی ایتھلیٹس مصروف دن گزاریں گے۔ لان بولزمیں پاکستانی ٹیم دو میچز کھیلے گی، پہلے اسکا مقابلہ انگلینڈ اور پھر ملائیشیا سے ہوگا۔ باکسنگ میں پاکستان کے حسن آصف ویلٹر ویٹ کیٹیگری کی پہلی باوٹ کھیلیں گے۔ شوٹنگ میں پاکستان کے عثمان چند اسکیٹ کوالی فیکیشن، تحریم عباسی اور مہوش فرحان خواتین کی سومیٹر ائرپسٹل کوالی فیکشن اور ذیشان فرید مردوں کی دس میٹر ائر رائفل کوالی فیکیشن مقابلوں کے دوران نشانے آزمائیں گے۔سوئمنگ میں پاکستان کی کرن خان خواتین کی پچاس میٹر فری اسٹائل اور سو میٹر بیک اسٹروک کی ہیٹس میں حصہ لیں گی۔ سو میٹر بیک اسٹروک میں عربیہ شیخ بھی اپنے ہنر دکھائیں گی۔لیانا سوان پچاس میٹر فری اسٹائل کی تیسری ہیٹ کیلئے پول میں اتریں گی۔ اسرار حسن اور ناصر احمد مردوں کی دو سو میٹر فری اسٹائل ہیٹس کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.