تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:5

کامن ویلتھ گیمز : کئی پاکستانی ایتھلیٹس آج ایکشن میں نظرآئینگے

جیو نیوز - گلاسگو......گلاسگو میں جاری بیسویں کامن ویلتھ گیمز میں آج بھی پاکستانی ایتھلیٹس سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے، ایونٹ کے تیسرے دن پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ، جوڈو، باکسنگ، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ اور لان بولز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔کامن ویلتھ گیمز کے بیسویں ایڈیشن میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کرسکے، لیکن کھلاڑی پر امید ہیں کہ آنیوالے مقابلوں میں بہتر نتائج ہوں گے۔پاکستان لان بولز کی ٹیم آج آخری میچ فیلک لینڈ آئی لینڈ کیخلاف کھیلے گی، قومی لان بولز ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔باکسنگ میں پاکستان کے عامرخان نمیبیا کے جونیا جوناس کیخلاف لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں راؤنڈ آف تھرٹی ٹو کی باؤٹ کھیلیں گے۔ جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ، سو کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوبیگو کے کرسٹوفر جارج سے معرکہ آرا ہوں گے۔شوٹنگ میں عثمان چنداور شہزاد اختر دس میٹر ایئرپسٹل کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے، عثمان چند اسکیٹ کے راؤنڈ ٹو میں بھی حصہ لیں گے۔خاتون شوٹر تزیم عباسی پچیس میٹر پسٹل کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی، سوئمنگ میں بھی پاکستانی پیراک مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں کے دوران ایکشن میں ہوں گےجبکہ ویٹ لفٹر ابو سفیان انہتر کلوگرام کیٹیگری میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.