26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:15
ارجنٹائن کی پرفارمنس پر میراڈونا ناراض
جیو نیوز - کارڈوبا سٹی .....فٹبال ورلڈ کپ تو جرمنی کی جیت پر ختم ہوگیا،لیکن کچھ ٹیموں کے زخم اب تک ہرے ہیں۔ارجنٹینا ساکر آئیکون اور سابق کوچ ڈیاگو میراڈونا نے ایونٹ میں ٹیم کی پرفارمنس کو کڑی تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا کہ2010 ورلڈ کپ میں میسی نے زیادہ بہتر کھیلا تھا۔کارڈو با سٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میراڈونا برازیل میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس پر کافی برہم نظر آئے ۔فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کو انہوں نے بے وقوفی قرار دیا، ایونٹ میں بوسنیا ، اور ایران آسان ہدف تھے ، جن کے خلاف ٹیم کھیلی ، وہ مطمئن ہیں کہ ارجنٹائن رنر اپ رہا ،مگر کوئی ان سے یہ نہ کہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے بہترین کھیلا۔ان کا کہنا تھاکہ وہ بڑھا چڑھا کر بات نہیں کررہے ،لیکن 2010 ورلڈ کپ فٹبال میں ان کی کوچنگ کے دوران ارجنٹینا کے کھلاڑیوں خصوصاً اسٹرائیکر لیونل میسی نے پانچ گنا بہتر کھیلا۔