27 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:15
پاکستان کی لیانا سوان کا ویمنز 100 میٹربریسٹ اسٹروک ہیٹ میں پہلا نمبر
جیو نیوز - گلاسگو.....کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی لیانا سوان ویمنز 100 میٹربریسٹ اسٹروک کی ہیٹ میں پہلے نمبرپرآگئیں۔ گلاسگو میں جاری ویمنز 100 میٹربریسٹ اسٹروک ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیانا سوان نے ہیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان ہی کی انعم بانڈے چوتھے نمبرپر آئیں۔