28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:25
کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹ 5 کھیلوں میں ایکشن میں ہونگے
جیو نیوز - گلاسگو.........کامن ویلتھ گیمز میں پیر کو پاکستانی ایتھلیٹس باکسنگ، سوئمنگ، شوٹنگ، جمناسٹک اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔ گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی باکسرز محب اللہ اور نادر خان ایکشن میں ہوں گے، محب اللہ کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی، راؤنڈ آف سکسٹین میں ان کا مقابلہ ملائیشین باکسر محمد فواد ردزان سے ہوگا۔ نادر خان اسکاٹ لینڈ کے جو ہیم سے مقابلہ کریں گے۔ آرٹسٹک جمناسٹک میں پاکستان کے غلام قادر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ مردوں کی پچیاسی کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں حبیب محمد اصغر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سوئمنگ کے ایونٹ میں خواتین کی پچاس میٹر بیک اسٹروک میں دو بہنیں بسماء خان اور کرن خان ہیٹس میں شرکت کریں گی۔ مردوں کے پچاس میٹر فری اسٹائل میں سکندر خان اور حارث باندے ایکشن مین ہوں گے۔ شوٹنگ میں عزیر احمد اور شہزاد اختر مردوں کی پچاس میٹر پسٹل، جبکہ ناصر یاسین پچاس میٹر رائفل پرون میں حصہ لیں گے۔