28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:15
ٹورڈی فرانس :اٹلی کے ونچنزو نیبالی نے ٹائٹل حاصل کرلیا
جیو نیوز - پیرس........اٹلی کے ونچینزو نیبالی نے ٹورڈی فرانس 2014 کا ٹائٹل حاصل کرلیا، وہ مارکو پنٹانی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اٹالین رائیڈرز ہیں۔ آخری مرحلے میں رائیڈرز کو 137اعشاریہ 5کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنا تھا، یہ مرحلہ تو جرمنی کے مارسیل کیٹل نے جیتا،لیکن تین ہفتوں سے یلو جرسی پر قابض رہنے والے اٹلی کے ونچینزو نیبالی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی اٹالین سائیکلسٹ نے ٹور ڈی فرانس کا ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل مارکو پنٹانی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، نیبالی نے فتح کا جشن بھرپور اندازمیں اپنی بیٹی کے ساتھ منایا ۔