28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:35
ہنگیرین گراں پری ، آسٹریلوی ڈینئیل ریکیارڈو کامیاب
جیو نیوز - بڈاپسٹ........آسٹریلیا کے ڈینئیل ریکیارڈو نے ہنگیرین گراں پری جیت لی۔ ریس کے دوران کئی ڈرائیورز حادثے کا شکار بھی ہوئے۔ بڈاپسٹ میں ہونے والی ریس کا آغاز تیز رفتار تھا۔ برطانیہ کے لیوس ہیملٹن کی کار ریس کے شروع میں ہی آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی۔ پھر کیا تھا، پہلے مارکس ایریکسن، پھر نیکو ہولکین برگ، پاسٹر میل ڈوناڈو اور پیریز کی کار کو حادثہ ہوا۔ ایسے میں لیوس ہیملٹن اور نیکو روزبرگ کی جنگ جاری رہی لیکن آسٹریلیا کے ڈینئیل ریکیارڈو نے بہترین کارکردگی دکھا کر دونوں ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریکیارڈو نے ہنگیرین گراں پری جیت کر سب کو حیران کردیا۔ فرنانڈو الونسو نے دوسری، لیوس ہیملٹن نے تیسری اور چیمپئن شپ لیڈر نیکو روزبرگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔