29 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:35
کامن ویلتھ گیمز: باکسر محمد وسیم کیلئے قوم کو عید تحفہ دینے کا موقع
جیو نیوز - گلاسگو....پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ایک اور میڈل کی امیدیں روشن کردیں ، محمد وسیم کے پاس قوم کوعید کاتحفہ دینے کا بہترین موقع ملا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کیمپ سے ایک اور اچھی خبرآنے کی امید جاگ اٹھی ہے۔ باکسر محمد وسیم کے پاس پاکستانی قوم کو عید کی خوشیاں دینے کیلئے بہترین موقع ہاتھ آیا ہے، وہ لائٹ ویٹ کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں لیسوٹھو کے مورک موکھوٹو سے مقابلہ کریں گے، کامیابی کی صورت میں وہ کانسی کے تمغے کے حقدار بن جائیں گے۔دوسری طرف بیڈمنٹن ایونٹ میں پلوشہ بشیر جولیٹ اہون سے مقابلہ کریں گی،مردوں میں عرفان سعید بھٹی اوسٹیورٹ ہارڈی سے کھیلیں گے۔مکس ڈبل میں پلوشہ بشیر اور عرفان بھٹی پر مشتمل جوڈی فاک لینڈآئس لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ لان بال میں محمد شہزاد کامقابلہ کینیڈا کے ریان بیسٹر سے ہوگا۔