30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:16
کامن ویلتھ گیمز،آج بھی پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے
جیو نیوز - گلاسگو ......کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی کھلاڑی ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، لان بولز اور ریسلنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔گلاسگو میں جاری ایونٹ میں سب سے پہلے پاکستان کے محمد شہزاد لان بولز کے چوتھے راونڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، اپنے تیسرے میچ میں انکا مقابلہ بھارت کے سنیل بہادر سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق پونے ایک بجے شروع ہوگا۔ادھر بیڈمنٹن میں پاکستان کے محمد عرفان سعید بھٹی اور پلوشہ بشیر راونڈ آف تھرٹی ٹو کے سنگلز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔دونوں کھلاڑی رات 9 بجے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں بھی شرکت کریں گے۔پاکستان کے تابش خورشید اور ابیرہ شیخ مکسڈ ڈبلز کے پہلے راونڈ میچ میں دوپہر ڈیڑھ پاپوا نیو گنی، اور دو بجے سری لنکا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔ شام ساڑھے پانچ بجے تابش خورشید اور محمد رمیز ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے مدمقابل ہونگے۔پاکستانی پہلوان عبدلوہاب اکسٹھ کلوگرام کیٹیگری کے راونڈ آف 16 میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔