تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:5

انگلینڈ کیخلاف تیسراٹیسٹ،بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

جیو نیوز - لندن........انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، بھارتی ٹیم کو فالوآن سے بچنے کیلئے مزید 57رنز درکار ہیں اور اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔ ساؤتھمٹپن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 247رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی تو گیری بیلنس کے بعد آئن بیل نے بھی سنچری داغ دی، گیری بیلنس 156ور آئن بیل 167رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوسز بٹلر نے 85رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 7کھلاڑی آؤٹ 569رنز پر اننگز ڈیکلئیر کردی، جواب میں بھارتی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ جیمز اینڈرسن اسٹورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارت نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 323رنز بنائے تھے، مہندار سنگھ دھونی 50رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بھارت کو فالوآن سے بچنے کیلئے اب بھی 57رنز درکار ہیں اور اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.