تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:55

کامن ویلتھ گیمز : پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کا مکسڈ ڈبلز میں سفر ختم

جیو نیوز - گلاسگو......کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کا مکسڈ ڈبلز میں سفر ختم ہوگیا۔ بیڈمنٹن میں بھی دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ پاکستان کے محمد شہزاد سخت مقابلے کے بعد لان بولز ایونٹ میں بھارتی کھلاڑی سے ہار گئے۔گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ٹیبل ٹینس مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیموں نے شرکت کی۔پہلے راونڈ میچ میں تابش خورشید اور ابیرہ شیخ پر مشتمل جوڑی نے پاپوا نیو گنی کی ٹیم کو تین صفر سے شکست تو دی لیکن دوسرے راونڈ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فروا بابر اور محمد رمیز کی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز کے پہلے میچ ہی میں سری لنکا نے تین ایک سے شکست دی۔ دوسری جانب لان بولز میں پاکستان کے محمد شہزاد اور بھارت کے سنیل بہادر کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ بھارتی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد چوتھے راونڈ کا تیسرا میچ 18 کے مقابلے میں 20 پوائنتس سے جیت لیاپاکستانی ریسلرز نے بھی آج مایوس کن کھیل پیش کیا، پہلے عبدالوہاب کو 61 کلوگرام کے راونڈ آف 16 میچ میں نائجیریا کے ایمس ڈینئیل نے شکست دی، اس کے بعد عمیر طارق کو 97 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے لیون ریٹیگین نے تین ایک سے زیر کردیا۔پاکستان کے عرفان سعید بھٹی اور پلوشہ بشیر کا سفر بھی بیڈمنٹن کے سنگلز مقابلوں میں ختم ہوگیا۔ راونڈ آف 32 کے میچ میں عرفان سعید بھٹی کو شمالی آئیرلینڈ کے ٹونی مرفی نے دو ایک سے ہرا دیا، پلوشہ بشیر کو بھی کینیڈا کی مشیل لی کے ہاتھوں دو صفر سے شکست ہوئی۔دونوں کھلاڑی رات 9 بجے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.