تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 19:56

کامن ویلتھ گیمز:ریسلرز محمد انعام اور محمد سلمان کوارٹر فائنل میں ہار گئے

جیو نیوز - گلاسگو.......کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، پاکستانی ریسلرز محمد انعام اور محمد سلمان کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے ۔گلاسکو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کےمحمد انعام 86 کلوگرام کیٹیگری میں کینیڈین ریسلر کے ہاتھوں شکست کھا گئے ۔مینز ریسلنگ ایونٹ 65کلوگرام کیٹیگری میں محمد سلمان بھی کینیڈین حریف کے سامنے نہ چل سکے اور تین ایک سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔دونوں ریسلرز کی شکست کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل کی امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔دوسری جانب خواتین ٹیبل ٹینس کی ٹیم بھی آئرلینڈ کے خلاف میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.