1 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:6
عظیم باکسرمحمدعلی کے باکسنگ گلوز 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام
جیو نیوز - کلیولینڈ ..... 1971میں باکسر جو فریزر کو دھول چٹانے والے عظیم محمد علی کلے کے گلوز چار لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئےہیں ۔فائٹ آف دی سنچری کے نام سے مشہور باوٹ میں محمد علی نے جو گلوز پہن کر حریف باکسر جو فریزر کو چت کیا تھا۔ ان کی نیلامی کلیولینڈ کے آکشن ہاؤس میں ہوئی ۔محمد علی کلے کے گلوز کو خریدنے والے خریدار نے اپنا نام اور پہچان ظاہر نہیں کی ۔ اس سے پہلے اِسی آکشن ہاوس نے محمد علی کے وہ گلوز بھی نیلام کیے تھے جنہیں پہن کر انہوں نے 1964 میں پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ محمد علی کے یہ گلوز ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئے تھے۔