1 اگست 2014
وقت اشاعت: 18:46
کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسرمحمدوسیم فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - گلاسگو........ گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرمحمدوسیم فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستانی باکسرمحمدوسیم گھاناکےباکسرکوشکست دےکرفائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے چاندی کا تمغا یقینی بنالیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میں جیت کر قوم کو انشااللہ اچھی خبر دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنا چاہتا ہوں۔ باکسنگ میں آئیڈیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے آئیڈیل باکسر عامر خان ہیں۔