2 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:26
ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر نداڈار کو مبینہ قتل کی دھمکیاں
جیو نیوز - گجراناوالہ......پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار کاکہنا ہے کہ انہیں سابق بہنوئی کی جانب سےقتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،،جس کے بعد انہوں نے نیٹ پریکٹس بھی روک دی ہے۔پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار نے الزام لگایا ہے کہ ان پر سابق بہنوئی جنید سندھو نے تشدد کیا اور اب قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، وہ خوف کے باعث گھر سے نہیں نکل رہیں اور نا ہی نیٹ پریکٹس کررہی ہیں۔ سابق بہنوئی ان سے بھتہ مانگتا ہے،ندا راشد ڈار نے الزام لگایا کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگر پانچ روز گزرنے کے باوجود ملز م گرفتار نہیں ہوا۔ وہ روز ایس پی آفس کے چکر لگارہی ہیں،ندا راشد ڈار پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی اہم پلیئر ہیں، 21 اگست سے وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا شروع ہونے والا ہے، جس کے لئے 5 اگست سے لاہور میں ٹریننگ کیمپ بھی شروع ہورہا ہے۔