3 اگست 2014
وقت اشاعت: 0:56
جتنا پرسکون رہو اتنا دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے، کپتان مصباح الحق
جیو نیوز - لاہور........پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جتنا پرسکون رہو اتنا دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے۔ کپتان مصباح نے سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے اپنا راز سب کو بتادیا، ٹیم کے کھلاڑیوں نےراز کھلنے کا فائدہ فورا اٹھایا، کپتان مصباح کو ہوٹل میں چھوڑ کر پریشان کر گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کو ہمیشہ ایڈوانٹیج ہوتا ہے۔ اپنی کپتانی کے حوالے پوچھے گئے سوال پر مصباح نے کہا کہ وہ اس بارے میں کافی سکون میں رہتے ہیں لوگ پریشان رہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو ہمیشہ ایڈاونٹیج حاصل ہوتا ہے دونوں ٹیموں کا بولنگ اٹیک مظبوط ہے اچھی سیریز ہوگی۔ اپنی کپتانی سے متعلق سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ وہ اس حوالے سے ہمیشہ سکون میں رہتے ہیں لیکن لوگ پریشان رہتے ہیں، وہ کبھی کل کے بارے میں نہیں سوچتے جو میچ یا سیریز کھیلتے ہیں ساری توجہ اسی پر ہوتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ان کا اگلا اور اصل ہدف ورلڈ کپ2015 ہے اور وہ اسی پر سارا فوکس کررہے ہیں، ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا اس کا فیصلہ کرنا پی سی بی کا کام ہے۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے دورے پر دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی، سریز کا پہلا ٹیسٹ 6اگست سے گال میں کھیلا جائے گا۔