تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:46

کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

جیو نیوز - گلاسگو..... 20ویں کامن ویلتھ گیمز کا اختتام آج گلاسگو میں ہوجائے گا، اختتامی تقریب میں مشہور گلوکارہ کائیلی مینوگ سمیت کئی آرٹسٹس پرفارم کریں گے۔گلاسگو کے ہیمپڈن پارک میں میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب کے لاجواب انتظامات حاضرین اور ناظرین سب کو حیران کردیں گے، 40 ہزار سے زائد افراد اسٹیڈیم میں موجود ہونگے جبکہ 10 کروڑ سے زیادہ افراد سے ٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔مشہور گلوکارہ کائیلی مینوگ اور مقامی فنکار لولو، ڈیکن بلیو اور ڈگی مکلین اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، تقریب کے اختتام میں کامن ویلتھ گیمز کا جھنڈا آسٹریلیا کے حوالے کردیا جائے گا، جہاں 2018 میں اگلا ایڈیشن ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.