تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:46

سائر علی پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر مقرر

جیو نیوز - لاہور...... وزیراعظم نواز شریف نے جسٹس ریٹائر ڈسائر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ریٹائر ڈ سائر علی 30 دن کے اندر پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کرائیں گے، پی سی بی کا نیا چیئرمین گورننگ بورڈ کے ارکان میں سے ہی منتخب کیا جائے گا،جسٹس ریٹائرڈسائر علی نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے پی سی بی کا آئین پڑھ لیا ہے اور باقی اصول وضوابط کوبھی دیکھ رہے ہیں،جلد ہی میڈیا کو الیکشن کے حوالے سے آگاہ کریں گے،دوسری جانب پی سی بی کے سابق سربراہ شہریار خان کواقبال عمر کی جگہ پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے کے لئے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اس لیے سابق سربراہ شہریار خان کو چیئرمین شپ کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.