5 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:40
پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
جیو نیوز - گال.....پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے گال میں ہوگا،سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھنی ہے تو اسے لنکا ڈھانی ہوگی۔دونوں ٹیموں کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی ہے، پاکستان کی بیٹنگ یونس خان اور مصباح الحق کے گرد گھومے گی۔تجربہ کار کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔کپتان مصباح الحق مستقل مزاج ہیںتو سابق کپتان یونس خان کو سنچریاں بنانے کا شوق ہے۔پاکستان کا پیس اٹیکجنید خان کے گرد گھومتا ہے، جبکہ سعید اجمل کی جادوگر آف اسپن گیندوں کو سمجھنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔ادھر سری لنکا کے پاس بھی اسٹارز کی بھرمار ہے،کمار سنگاکارا کا شماردنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے،یہ جے وردھنے کی آخری سیریز ہے، لیکن رنز بنانے کی بھوک ابھی کم نہیں ہوئی۔ورلڈ کلاس آل راونڈراینجلو میتھیوز ہوں،یا مرلی دھرن کے جان نشین رنگانا ہیراتھ،ٹیم سری لنکا اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔