تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:7

گال ٹیسٹ،یونس خان کی سنچری کی بدولت پاکستان کے 261رنز

جیو نیوز - گالے......سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں یونس خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کےاختتام پر 4 وکٹ پر 261رنز بنالئے ہیں،گال میں جاری میچ کے پہلے دن پاکستانی اوپنرز پھر ناکام ہوگئے،اظہر علی 30 اور مصباح الحق 31 رنز بناسکے لیکن ایک اینڈ سے یونس خان ڈٹے رہے اورٹیسٹ کیریئر کی 24 ویں سنچری اسکور کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی ،خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلد ی ختم کیا گیاتو پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 261 رنز بنالئے تھے،یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.