تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:47

گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

جیو نیوز - گال،سری لنکا.....گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 261 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا اغاز کیا۔یونس خان 133اوراسد شفیق55رنز کے ساتھ اپنی اننگز شروع کی۔دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں105رنز بن چکے ہیں۔سری لنکا کے شہر گال میں کھیلا جارہا پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابھی قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 4 ہی ہوا تھا کہ اسے احمد شہزاد کی صورت میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، وہ 4 رنز بنا کر دھمیکا پرساد نے بولڈ کردیا۔ 19 رنز پر قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر خرم منظور بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 3 رنز بنائے۔ خرم منظور کے بعد بیٹنگ کے لئے پاکستان کے سب سے تجربے کار بیٹسمین یونس خان کریز پر آئے جنہوں نے اظہر علی کے ساتھ 37 رنز کی شراکت قائم کی۔ 56رنز پر اظہر علی ہمت ہار گئے۔ وہ 30 رنز بناکر رنکا نا ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 156 کے مجموعی اسکور پر مصباح الحق بھی 31 رنز بنا کر ہیراتھ کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ مصباح الحق کے بعد یونس خان کا ساتھ نبھانے اسد شفیق کریز پر آئے جنہوں نے سنچری شراکت قائم کی۔ سری لنکا کی جانب سےپرساد نے54رنز دے کر دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ ہیراتھ نے26اوورز میں68رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.