8 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:22
گال ٹیسٹ: تیسرے روز کھانے کے وقفے پرسری لنکا2وکٹوں پر 174رنز
جیو نیوز - گال.....گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے، کھیل کے تیسرے دن پہلے سیشن میں میزبان ٹیم کو صرف ایک وکٹ کا نقصان ہوا اورکھانے کے وقفے تک 2 وکٹ پر 174 رنز بنالئے ۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے 99 رنز ایک وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔کوشال سلوا نے نصف سنچری مکمل کی،لیکن 64 رنز بناکر وہ محمد طلحہ کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ کمار سنگاکارا نےذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری اسکور کی،جنید خان کی تباہ کن بالنگ بھی پاکستان کو کامیابی نہ دلاسکی، یوںپاکستان کے 451 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹ پر 174 رنز بنالئے تھے۔سنگاکارا63 اور جے وردنے 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جنید خان اور طلحہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔