10 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:51
گال ٹیسٹ :آخری روزپاکستان اپنی دوسری اننگز شروع کرے گا
جیو نیوز - گال ......گال ٹیسٹ کے آخری روزپاکستان اپنی دوسری اننگز شروع کرے گا ۔ پاکستان کی 9 وکٹیں باقی ہیں جبکہ سری لنکا کا اسکور برابر کرنے کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کو مزید 78رنز درکار ہیں۔سری لنکا نے 9 وکٹ پر 533 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جس میں کپتان اینجلو میتھیوز کے 91 رنزاور میزبان ٹیم کے سنگاکارا ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ سعید اجمل نے 5 وکٹیںحاصل کیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین سنگاکارا کی ڈبل سنچری نے اُنہیں اس کھیل کے "ڈان" بریڈمین کے قائم کردہ ریکارڈ کے مزید قریب کردیا ہے، وہ ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹسمینوں کا امتحان ہو گا۔