تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:13

گال ٹیسٹ، پاکستان کی دوسری اننگز جاری

جیو نیوز - گال......گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، نائٹ واچ مین سعید اجمل دن کے آغاز میں ہی آوٹ ہوگئے.گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹسمینوں کا امتحان ہے، نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر44رنز ہو چکے ہیں۔ آخری روزپاکستان نےاپنی دوسری اننگز شروع کیں تو پاکستان کی 9 وکٹیں باقی تھیں جبکہ سری لنکا کا اسکور برابر کرنے کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کو مزید 78رنز درکار تھے۔سری لنکا نے 9 وکٹ پر 533 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جس میں کپتان اینجلو میتھیوز کے 91 رنزاور میزبان ٹیم کے سنگاکارا ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ سعید اجمل نے 5 وکٹیںحاصل کیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین سنگاکارا کی ڈبل سنچری نے اُنہیں اس کھیل کے "ڈان" بریڈمین کے قائم کردہ ریکارڈ کے مزید قریب کردیا ہے، وہ ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.